سیاحت کی بحالی کے لئے پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے ’ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر‘ کے مطابق 2023 کے پہلے نو مہینوں کے دوران پاکستان سیاحت کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ملک تھا۔
یو این ڈبلیو ٹی او کی شائع کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے 2023 میںکورونا سے پہلے کی سطحوں پر 92 فیصد قابل ذکر بحالیحاصل کر لی ہے۔ ملک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔ جو کووڈ کے بعد ایک مضبوط واپسی کا اشارہ ہے۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب رانا نے کہا کہ بحالی کے 115 فیصد تک پہنچنے اور سال کے آخر تک بین الاقوامی وصولیوں کے 1.3 بلین ڈالر تک پہنچنے کے تخمینے کے ساتھ، پاکستان سیاحت کی بحالی میں ایک مینار کے طور پر کھڑا ہے، جو عالمی سطح پر اسکیصلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈبلیو ٹی او ٹورازم بیرومیٹر کے مطابق، یورپ، ایشیا پیسیفک، امریکہ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قطر، سعودی عرب، سربیا، ترکی اور رومانیہ بہترین کارکردگی دکھانے والے دیگر مقامات تھے۔ مصر اور سربیا ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے تھے۔
بیرومیٹر کے کلیدی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری تا ستمبر 2023 میں بین الاقوامی سیاحت نے کووڈ سے پہلے کی سطح کا 87 فیصد بازیافت کیا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق جنوری اور ستمبر 2023 کے درمیان 975 ملین سیاحوں نے بین الاقوامی سطح پر سفر کیا، جو 2022 کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہےاور 2019 کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔
بین الاقوامی سیاحت کی وصولیاں 2023 میں 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جو 2019 میں منازل سے حاصل کردہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا تقریباً 93 فیصد ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More