19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی نو منتخب 19 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔
ایوان صدر میں ہونیوالی حلف برداری کی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
حلف اٹھانے والوں میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ آصف، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، ریاض پیر زادہ، امیر مقام ، چودھری سالک حسین، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔
عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اویس لغاری، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ نے بھی صدر مملکت سے حلف لیا جبکہ اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 نام تجویز کیے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More