پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔
ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج متوقع ہے۔
نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق کپتان اظہر علی اور عبدالرزاق کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، کمیٹی کی سربراہی وہاب ریاض کے پاس ہی رہنے کی توقع ہے، نئی سلیکشن کمیٹی 3 سے 4 اراکین پر مشتمل ہو سکتی ہے۔
نئی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب سے لے کر کپتان مقرر کرنے تک آزاد ہوگی، کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More