لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹی 20 میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی باؤلنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، فاسٹ باؤلر ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔
شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری دو ٹی 20 میچز کھیلیں گے۔