نیو یارک (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور ایران میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برطانوی آئل کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ امریکی خام تیل 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ اضافہ ہوا تھا،جمعرات کے روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.89 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر فروخت ہوا۔