دورہ سعودیہ کا دوسرا روز، وزیر اعظم ریاض میں آج مصروف دن گزاریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے دور سعودی عرب کے دوسرے دن آج ریاض میں ایک مصروف دن گزاریں گے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔
عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کی امیر عزت مآب مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہو گی۔
وزیراعظم کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More