سات رضاکاروں کی شہادت کے باوجود ورلڈ سینٹرل کچن کا غزہ میں دوبارہ امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ
استنبول (پاک ترک نیوز) غزہ میں بمباری کے دوران سات اہلکاروں کی شہادت کے بعد ورلڈ سینٹرل کچن نے غزہ میں دوبارہ امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔، لاکھوں لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا ۔
ورلڈ سینٹرل کچن (WCK)، ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم جس نے یکم اپریل کو غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے دوران سات اہلکاروں کو کھو دیا تھا اور اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں، نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گی۔
WCK کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرن گور نے زور دیاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھانا کھلانے کے نئے عزم کے ساتھ اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
اب تک، ہم 43 ملین سے زیادہ کھانے تقسیم کر چکے ہیں اور لاکھوں مزید تقسیم کرنے کے خواہشمند ہیں۔
عالمی حق، اور فلسطین میں ہمارا کام ہماری 14 سالہ تنظیمی تاریخ میں سب سے زیادہ جان بچانے والا مشن رہا ہے، ہم غزہ کے شمالی علاقے سمیت، زمینی، ہوائی یا سمندری راستے سے زیادہ سے زیادہ خوراک کی فراہمی جاری رکھیں گے۔