آذربائیجان پاکستان کو ادھار تیل دے گا

اسلام آباد: آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی "سوکر ٹریڈنگ” نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مکمل طور پر تجارتی معاہدہ ہوگا،کوئی غیر ضروری دبائو نہیں ڈالا جائےگا،کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے۔

15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے ۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ طویل مدت کے ادھار پر تیل و گیس فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کسی قسم کا غیر ضروری دبائو نہیں ڈالا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More