کیف (پاک ترک نیوز ) روس نے ایرانی ساختہ ڈرون کے ذریعے نیٹو سربراہی اجلاس سے چند گھنٹے قبل کیف پر فضائی حملے کئے ہیں ۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ ولنیئس میں سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل روس کی جانب سے دارالحکومت کیف پر ایرانی ڈرون سے رات بھر حملے کئے گئے ہیں جس سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو "رکنیت کے راستے پر ایک مثبت پیغام” ملے گا، جیسا کہ اتحاد کے رہنما لتھوانیا میں ملاقات کر رہے ہیں۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر، ترک صدر رجب طیب اردوان نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کا عندیہ دیا ہے ۔
روس کی نیوزی ایجنسی نے سینئر روسی سفارتکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھا کر سفارتی حل سے گریز کررہاہے ۔