راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کے لئے گوادر کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ گوادر کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی منتخب نمائندوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
سی پیک سیکیورٹی،پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے بلوچستان کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلا ن کیا۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس موقع پر آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا۔