سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس ایک ہزار 147 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 59 ہزار873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1133 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 61 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 60کروڑ 95 لاکھ 81 ہزار 37 روپے مالیت کے 16 کروڑ 30 لاکھ 15 ہزار 429 شیئرز کا لین دین ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More