دوسالہ ترک بچی ـ”روڈ ٹو مکہ انیشی ایٹو”کے تحت کمسن ترین عازم حج بن گئی

جدہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی دو سالہ بچی ماری جیک جن ’روٹ ٹو مکہ ‘ انشیٹو سے فائدہ اٹھانے والی سب سے کمسن ترک عازم حج بن گئی ہیں۔
سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق 2021 میں پیدا ہونے والی بچی ماری جیکجن اپنے والدین کے ہمراہ استنبول ایئرپورٹ سے سعودی عرب پہنچیں اورترک عازمین کے گروپ کے ہمراہ مقدس مقامات کی زیارت کی۔
ترک بچی کے والد کا کہنا ہے کہ سفر حج پر بچی کو ہمراہ لانے کا پروگرام سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ استنبول سے مکہ مکرمہ اور پھر منی، مزدلفہ اورعرفات تک کا سفر مشکل ہوگا تاہم روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی سہولت سے حوصلہ ملا ہے۔ہماری خواہش تھی کہ بچی کمسنی میں ہی ارض مقدس کی فضاؤں میں سانس لے۔ اور مسجد الحرام اور مشاعر مقدسہ کے صحنوں میں چلنے سے اس کی زندگی کی شروعات ہو۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ کمسنی میں سفر حج کی یادیں بیٹی کی یادداشت کا اٹوٹ حصہ بن جائیں گی۔ وہ حجاج سے تلبیہ سنے گی تو اس کے بول اسے زندگی بھر اللہ تعالی سے جوڑے رکھنے کا باعث بن جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More