الٹی گنگا بہنے لگی ،بیوی نے شادی کے 38سال بعد کینسر کے مریض شوہر کو گھر سے نکال دیا

قاہرہ (پاک ترک نیوز)
معمر مصری شہری نے شکوہ کیا ہے کہ اس کی اہلیہ نے پیسے ختم ہونے پر شادی کے 38 برس بعد اسے گھر سے نکال دیاہے۔
مصری میڈیاکی رپورٹ کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ اسے اس بات پر حیرت ہے کہ اہلیہ نے نہ صرف گھر سے نکالا بلکہ میرے کپڑے بھی سڑک پر پھینک دیئے۔ جبکہ اسکے بیٹے اور بیٹی بھی اپنی ماں کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا ہےکہ انکی والدہکسی بھی قیمت پرہمارے والد کو گھر میں رہنےکی اجازت دینے پر آمادہ نہیں۔ مصری شہری نے کہا کہ انکی اولاد شادی شدہ ہے اور وہ بھی پرورش کا حق ادا نہیں کررہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 38 سال کی شادی شدہ زندگی کے دوران اہلیہ کے ساتھ میرا معاملہ بہت اچھا رہا۔ میٹرو میں ملازم تھا۔ دس سال قبل بیماری کے بعد آپریشن کرایا اور مجبورا ملازمت ترک کرنا پڑی۔
ملازمت چھوڑنے پر جنرل سٹور کھول لیا تھا۔ اہلیہ کو اپنے خرچ پرعمرہ بھی کرایا ۔کینسر مرض میں مبتلا ہونے کے بعد جب میرے پاس کچھ نہیں بچا تو اس نے پہلے گھر چھوڑنے کو کہا اور پھر دھکے دے کر باہر نکال دیا۔
مصری شہری نے بتایا کہ وہ 30 جون 2021 سے اب تک کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سامنے ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے اور انسٹی ٹیوٹ سے علاج کراتا ہے۔ گزر بسر خیراتی اداروں کی مدد سے ہورہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More