ارجنٹینا فٹبال ٹیم کا عالمی کپ تیاری کیمپ ابوظبی میں لگے گا

ابوظبی(پاک ترک نیوز)
ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم اس سال قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ابوظبی میں قیام کرے گی۔اور اس دوران ابوظبی اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچوں کا انعقادبھی ہوگا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن اورابوظبی سپورٹس کونسل کے درمیان سٹریٹجک تعاون معاہدہ کے بعد دو بار فٹ بال کا عالمی کپ جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اپنی تیاریوں کے لیے ابوظبی میںقیام کرے گی۔ارجنٹینا کے سپر سٹار لیونل میسی کے لیے ٹرافی جیتنے کا یہ آخری موقع ہو گا کیونکہ وہ ٹورنامنٹ شروع ہونے تک 35 سال کے ہو جائیں گے۔
ابوظبی سپورٹس کونسل کےبیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی رواں برس 21 نومبر سے اور 18 دسمبر تک قطر میں کھیلےجانے والے 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی تیاری کے کیمپ کی میزبانی کرے گا جس میں نومبر میں دوستانہ میچ بھی شامل ہوں گے۔جبکہ ارجنٹینا کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے ایک حصے کے طور پرابوظبی میں سپر کوپا ارجنٹینا فائنلز 2023 سے 2026 تک مسلسل چار سال تک کھیلے جائیں گے۔یوں ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن لاطینی امریکہ کی پہلی فیڈریشن بن گئی ہے جس نےعالمی شہرت کے حامل کھیلوں کے ایونٹ کو مشرق وسطی کے خطے میںمنتقل کیا ہے۔
عالمی فٹ بال کپ 2022میںارجنٹینا کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جو 22 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ جسکے بعد وہ 26 نومبر کو میکسیکو کا سامنا کرے گا اور 30 نومبر کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

#ahudhabi#arjentine#fooball#football#PakTurkNewsQatar