الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی سے نہیں، بلکہ حتمی فیصلے سے روکا ہے۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماؤں کو جاری شوکاز نوٹسز پر اعتراضات کا بھی جائزہ لے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی، سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف کسی ہائیکورٹ کا حکم امتناعی نہیں، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق توہین عدالت کیس کی کارروائی کرے۔عدالت نے کہا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو جاری کئے گئے نوٹس پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر عمل ہونا چاہئے۔
بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین کی اپیل نمٹا دی۔

@imrankhan#asadumer#chairmanpti#fawadch#PakTurkNews#pti#supremecourt