نیویارک(پاک ترک نیوز)
نیویارک ٹائمز کی امریکی جنگوں میں شہریوں کی ہلاکت کی رپورٹ کو صحافت کا اعلیٰ اعزاز بلٹزر ملا ہے ۔ گزشتہ دسمبر میں اخبار نے 20سالہ جنگ کے دوران امریکی افواج کے ہاتھوں ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں کو بے نقاب کیا تھا۔
پینٹاگون نے کئی مہینوں کے بعد نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تعریف تو کی لیکن اس دوران روس پر تنقید کرنا نہیں بھولے۔ ترجمنا نے کہا کہ ہم اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں اور یہ رپورٹ امریکی فوج کو اپنے رویے کا جائزہ لینے پر مجبور کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج نے ہائی ٹیک نگرانی اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں شہریوں کو نا حق قتل کیا۔ پینٹاگون نےکہا کہ اس رپورٹ کو ہضم کرنا آسان نہیں ہے۔ہم جانتے تھے کہ ہم سویلین افراد کے قتل کےحوالے سے سچ نہیں بول رہے ۔لیکن رپورٹ کی اشاعت کے بعد ہمیں مشکل سوالوں کا سامنا کر نا پڑا ۔
پولیٹز کمیٹی نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سےکہا کہ وہ جرتمندانہ صحافت کی مثال ہے۔اس سے قبل امریکہ نے سویلین افراد کے قتل کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔
اس بیان کے بعد پینٹاگون نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے کبھی ان الزامات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔