امریکہ کا چین پر بڑا الزام، چین عالمی نظام کمزور کرنے کے درپے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ بات چین کیلئے تیار ہے لیکن بیجنگ عالمی نظام کو کمزور کرنے درپے ہے۔
بلنکن نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی نظام کو تیزی سے کمزور کر رہا ہے لیکن امریکہ قواعد و ضوابط پر مبنی نظام کیلئے چین کے ساتھ ہر ممکن حد تک تعاون جاری رکھے گا۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی گرفت عالمی نظام پر کمزور پڑتی جارہی ہے۔ بالخصوص روس پر پابندیوں کے بے اثر ہونےاور روبل کی قدر میں اضافے سے امریکہ کی عالمی معاشی نظام پر گرفت کو دھچکا لگا ہے اور چین جیسے ممالک نے امریکہ کی جانب سے مالیاتی پابندیوں کے سیاسی مقاصد کیلئے بڑھتے ہوئے استعمال پر تنقید کی گئی ہے۔
امریکہ کا بیان ایک جانب ، لیکن دوسری واشنگٹن چین کے گھیراو کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں جاپان میں کواڈ اتحاد کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔
بلنکن نے خبر دار کیا کہ چینی حکومت کی پالیسیاں جارحانہ ہو گئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہم نئی سرد جنگ نہیں چاہتے ۔ہم ون چائنہ پالیسی پر قائم ہیں اور نہ ہی تائیوان کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں لیکن ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں فریقین کے درمیان اختلافات پر امن طریقوں سے حل کیے جائیں۔