واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکہ نے دہشتگرد گروہ YPG کے زیر قبضہ شامی علاقوں پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں۔ جبکہ شامی حکومت کے ساتھ لین دین اور کاروبار پر اب بھی امریکی قانون کے تحت سخت پابندیاں ہیں۔
اس فیصلے سے YPG/PKK کے زیر کنٹرول علاقوں کو ایک عمومی لائسنس مل جائے گا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق شمالی شام میں 12اقتصادی شعبوں بشمول زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، پاور گرڈانفراسٹرکچر ، تعمیرات ، مینو فیکچرنگ ، تجارت ، مالیات اور صاف توانائی میں کاروباری سرگرمیوں پر سے پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔
اس علاقے میں شامی تیل کی غیر قانونی خرید و فروخت کی بھی اجازت ہے جب تک کہ دمشق اس سے فائدہ نہ اٹھائے۔
امریکو کو شامی تیل کی درآمد پر ابھی تک پابندی ہے۔ ماہرین نے خدشے کا اظہا ر کیا ہےکہ اس سے دہشتگرد گروہ کو تقویت ملے گی اور ترکی سمیت کئی ممالک میں عدم استحکام کو فروغ ملے گا۔
PKK ترکی اور امریکہ میں ایک نامزد دہشت گرد تنظیم ہے۔ لیکن واشنگٹن نے اس کی شامی ساخ وائی پی جی کو اسی طرح نامزد کرنے سے گریز کیا ہے اور انقرہ کے سخت احتجاج کے باوجود داعش/آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ کے خلاف خطے میں اس کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہے۔