سینٹ اینڈریوز (پاک ترک نیوز)
برٹش اوپن گالف ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کھلاڑی جنہوں نے سعودی عرب کی مالی اعانت سے چلنے والی نئی گالف لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے انہیں بھی پی جی اے کی جانب سے پابندی کے باوجود اگلے ماہ برٹش اوپن میںشرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔
منتظمین نے بدھ کے روزجاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل یو ایس اوپن نے ان کھلاڑیوں کوگزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت دی تھی۔حالانکہ ان پرپوفیشنل گالف ایسوسی ایشن (پی جی اے)ٹور کی طرف سے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہانہوں نے ایل آئی وی گالف سیریز کو سائن اپکر رکھا ہے
دریں اثنا آر اینڈ اےکے چیف ایگزیکٹو مارٹن سلمبرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو کھلاڑی مستثنیٰ ہیں یا داخلے کی شرائط و ضوابط کے مطابق 150ویں برٹش اوپن کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ وہ سینٹ اینڈریوز میں ہونے والی چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے سکیں گے۔