امریکی صدر کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عمران خان

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہونے کے بعد سے میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، انہوں نے دوسرا سوال کیا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا، نہ کسی ملک میں جارحیت کی، پاکستان نے نیو کلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟
سابق وزیراعظم عمران خان امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں، کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
عمران خان نے کہا ہے کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او ٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہی ہے، کیا یہ ہے تعلقات کی بحالی؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

@imrankhan#chairmanpti#jeobiden#nuclearprogram#PakTurkNews#pti#washingtondc#wasshingdc#wshingtondc