انقرہ کی نظریں ترکی میں پیوٹن ، زیلنسکی سمٹ پر

 

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین تنازعے کے پرامن حل کیلئے ترکی پیوٹن اورولادیمیرزیلنسکی کی ملاقات کی میزبانی کیلئے پر امید ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری ترکی دورے کی دعوت کا پیوٹن نے مثبت جواب دیا کہ وہ چین سے واپسی پر ترکی کا دورہ کریں گے جس کیلئے تاریخ طے کی جارہی ہے۔ جس کے بعد پیوٹن اور زیلنسکی کو ساتھ لاکر سربراہی اجلاس منعقد کرنا چاہتے ہیں ، اس حوالے ولادیمیر زلنسکی کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے۔
اردوان نے ان خیالات کا اظہار یوکرین کے دورے سے واپسی پر کیاجہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور آزاد تجارت سمیت آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے۔
صدر اردوان نے یہ بھی بتایا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے ترکی قیادت میں ثالثی کی کوششوں میں شریک ہونے کیلئے آمادگی ظاہر کردیا ہے۔
دوطرفہ مسائل علاقائی مسائل اور یورو-اٹلانٹک سیکیورٹی
اردوان نے اس موقع پر روس اور یوکرین کے درمیان مقامی دوطرفہ مسائل کو یورو-اٹلانٹک سیکیورٹی مذاکرات کو علیحدہ کرنے کی ضرورت پر زودیا۔ انکا کہنا تھا دونوں معاملات کو یکجا کرنے سے امن کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔
اس دوران اردوان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے دورہ ترکی کا دائرہ کار ابھی واضح نہیں تاہم ترکی کی جانب سے اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس منعقد کرنے کی پیشکش موجودہے۔

 

#PakTurkNews#putin_visit_to_turkey#turkey_eyes_putin_zelensky_summit#ukraine_russia_dispute