کراچی (پاک ترک نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر211.48 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپیہ 52پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 209 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔