اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت خزانہ اور خارجہ کی قرض بحالی پروگرام کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور یہ سب مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے ہوا۔