آذربائیجان کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کو بلوچستان میں زلزلے کی خبر انتہائی افسوس ہے ۔

آذری وزارت خارجہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ آذربائیجان کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 25 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔ سڑکیں بیٹھنے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

#Azarbaijan#azerbaijanforignministerblochistanearthquakePakistan