آرمینیابرسلز میں مذاکرات سے قبل آذربائیجان کے ساتھ امن کیلئے تیار

باکو (پاک ترک نیوز) آرمینیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں مذاکرات سے قبل آذربائیجان کے ساتھ امن کے لیے تیار ہے۔آرمینیائی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یریوان فوری طور پر امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، اگلے ہفتے یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی میٹنگ سے پہلے، آرمینیا کے وزیر اعظم نے اپنے پڑوسی آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی اور کہا۔
"میں ایک بار پھر جمہوریہ آرمینیا کی آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتا ہوں،” وزیر اعظم نکول پشینیان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا۔
"مجھے امید ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے ساتھ اس ملاقات میں امن مذاکرات کے آغاز سے متعلق تمام امور پر بات چیت اور اتفاق کیا جائے گا۔”
دونوں قفقاز ممالک کے رہنما اگلے بدھ کو برسلز میں یورپی کمیشن کے سربراہ چارلس مشیل سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
سابق سوویت جمہوریہ کے درمیان تعلقات 1991 سے کشیدہ ہیں، جب آرمینیائی فوج نے نگورنو کاراباخ پر قبضہ کر لیا، جسے بالائی کاراباخ بھی کہا جاتا ہے، یہ علاقہ بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
27 ستمبر 2020 کو نئی جھڑپیں شروع ہوئیں اور چھ ہفتے کی جنگ کے دوران آذربائیجان نے کئی شہروں ، 300 بستیوں اور دیہاتوں پر آزاد کرالیا ۔
یہ تنازع نومبر 2020 میں روس کی ثالثی میں ہونے والے ایک معاہدے پر ختم ہوا جس میں دیکھا گیا کہ آرمینیا نے کئی دہائیوں سے اپنے قبضے میں رکھے ہوئے علاقے کو چھوڑ دیاہے ۔
جنوری 2021 میںتینوں ممالک کے رہنماؤں نے پورے قفقاز خطے کے فائدے کے لیے اقتصادی تعلقات اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے پر اتفاق کیا۔

armenia azerbaijan conflictArmenia says ‘ready’ for peace with Azerbaijan ahead of talks in EU capitalkarabakhpak turk newsآرمینیا ، آذربائیجان سے امن کیلئے تیار ، پاک ترک نیوز