اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ملکی معیشت کی خاطر بڑا اقدام سامنے آ گیا ۔آرمی چیف کی امریکی ڈپٹی سیکرٹری سےٹیلیفون پرگفتگوہوئی ہے ۔آرمی چیف نے آئی ایم ایف پیکیج کیلئے پراسیس تیز کرنے کی اپیل کردی۔
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن سے گفتگو میں زور دیا کہ وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔
پاکستان کی خاطرآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کابڑااقدام ،ملکی معیشت کوسنبھالادینےکیلئےآرمی چیف کی آئی ایم ایف پیکج دلانےکیلئےبھرپورکوشش ،آرمی چیف کی امریکی ڈپٹی سیکرٹری سےٹیلیفون پرگفتگوہوئی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالرقرض کاپراسیس تیزکیاجائے
تمام چیمبرزاورعوام میں معیشت کےحوالےسےتشویش تھی ۔اگرآئی ایم ایف پیکج جلدی مل جاتاہےتوڈالرکی قیمت میں کمی کاامکان ہے ۔اس سےپاکستان کوچین اورسعودی عرب سےامدادمیں بھی مددملےگی۔
دوسری جانب عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جوکرداراداکررہےہیں اسےسراہناچاہیے۔حکومتی وزراخصوصاًمفتاح اسماعیل ناپ تول کربیان دیں
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل غیرذمہ دارانہ بیان دےرہےہیں۔آئی ایم ایف نےجوکچھ کہاآپ نےوہ سب نہیں کیا۔ڈیزل پرسبسڈی دینےسےنقصان ہوا۔