ایلو ن مسک کی کمپنی سٹار لنک پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ شروع کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف کار ساز کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک نے پاکستان بھر میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرے گی۔ٹیسلا کے سی اوی او ایلون مسک کی امریکی کمپنی سٹار لنک کے وفد نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر امین الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس منصوبے سے نہ صرف 40سکولوںاور کاروباری اداروں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان صارفین کو بھی فائدہ ہو گا جو ابھی تک اس سہولت سے محروم ہیں۔
کمپنی کے وفد کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جبکہ اُس کے دفاتر جلد ہی یہاں کھل جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ اسٹارلنک کا جنوبی ایشیا میں پہلا منصوبہ ہوگا۔