بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گئے ۔ بھارت کے ویرات کوہلی دوسر ے جبکہ روس ٹیلر ا یک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ۔ قومی بلے باز فخر زمان 12ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے، جبکہ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔جنوبی افریقہ کے ایڈین مارکرم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے؎
جبکہ آئی سی سی ٹی 20 میں بالرز کی رینکنگ میں شاداب خان ایک پوائنٹ کی تنزلی کے ساتھ 9ویں پر ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابر اعظم کو قرار دیا تھا۔

#davidmalan#icc#internationalcricketcouncil#muhammadrizwan#odiranking#PakTurkNews#viratkohliPakistan