برڈ فلو کا خطرہ ، آذربائیجان نے عارضی پابندیاں لگادیں

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز)عالمی ادارہ صحت برائے حیوانات کے مطابق جمہوریہ باشقیردُستان میں برڈ فلو بیماری نے زور پکڑ لیا ہے جبکہ صوبہ لیننگراڈ میں چھوٹے جانوروں میں یہ بیماری سامنے ٓرہی ہے ۔ آزربائیجان کی فوڈسیفٹی ایجنسی کی دی معلومات کے مطابق متاثرہ جانوروں کی نقل وحمل سے خطے کے دوسرے علاقے بھی برڈ فلو کا شکار ہوسکتے ہیں ۔
برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قر،آن کے علاقے سے زندہ مرغی اور انڈے اور ساتھ ہی لیننگراڈ صوبے سے زندہ جانور ، ان سے متعلقہ مصنوعات اور خام مال بشمول جنیاتی مواد کی برآمد پر عارضی پابندی لگائی جارہی ہے ۔ آزربائیجان کی ریاستی کسٹم کمیٹی نے قازقستان اور صوبہ لیننگراڈ کی ریاستی کسٹم کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ قازقستان سے آنے والی گاڑیوں سے متعلق اقدامات کرے

برڈ فلو ، آذربائیجان ، اور پاکستان ، پاک ترک نیوز