بڑے مجرموں کو این آر او 2 دیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ،عمران خان

کراچی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے مجرموں کو این آر او 2 دے دیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اگر ان چوروں کو این آر او 2 دے دیا یا پھر یہ کامیاب ہوگئے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر جناح آڈیٹوریم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمران خان کی آمد پر کراچی بار ایسوسی ایشن اور آئی ایل ایف کے عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان کے ہمراہ اسد عمر، عمران اسماعیل، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔اس موقع پرتحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی بھی جناح آڈیٹوریم میں موجود تھے۔ انصاف لائیرز فورم کے وکلا نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔
انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ میں ان چوروں کیخلاف حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لیے جہاد کررہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ سب اس میں میرے ساتھ ہوں۔ قیام پاکستان کی جدوجہد کی سربراہی وکلا نے کی، اسلیے ہم چاہتے ہیں جدوجہد میں وکلا ساتھ ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ڈاکو لوٹ کر باہر جاتے اور این آر او لیکر واپس آتے ہیں اور پھر لوٹ مار کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کے وکلاء نے قانونی حکمرانی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، جس طرح 1947 میں تحریک پاکستان کے عظیم وکیلوں نے کی تھی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کی دعوت کے لئے شکر گزار ہوں، ملکی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن مرحلہ ہے، بڑے بڑے مجرموں کو این آر او 2 دے دیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے وکلا رول آف لاء کے ساتھ کھڑے ہوں، اس بار یہ چور کامیاب ہوگئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں سب لوگ میرے ساتھ چلیں اس طرح ہم کامیاب ہوں گے۔
چئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب میں کہا کہ چھوٹا چور جیل اور بڑا چور ایوان میں بیٹھے تو ملک کا کیا مستقبل ہےَ وکلا قانون کی حکمرانی سمجھتے ہیں۔ اگر حکمرانوں نے قانون کی دھجیاں اڑائیں تو ہمارامستقبل خراب ہوگا اور ہم نے ایسا ہونے نہیں دینا ہے۔

 

@imrankhan#chairmanpti#nro#nro2#PakTurkNews#ptikarachi