نئی دہلی(پاک ترک نیوز)
بھارتی وزرات دفاع نے کہا ہےکہ ہندوستان نے جوہری صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک مزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق انٹرمیڈیت رینج بلیسٹک مزائل اگنی 4کا تجربہ اے پی جے عبدالکلام جزیرے اڑیسہ سے کیا گیا ۔
وزرات دفاع نے کہا ٹیسٹ بھارت کی قابل اعتبار ڈیٹرنس کی صلاحیت کا اظہار ہے۔اگنی چار زمین سے زمین تک مارکرنے والا بیلسٹک مزائل ہے جس کی رینج 4000کلومیٹر ہے۔
رواں برس اپریل کے آخر میں بھارت نے براہموس سپر سونک کروز مزائل کے اینٹی شپ ورژن کاکامیاب تجربہ کیا۔ اسی مہینے بھارتی فضائیہ نے ایک سخوئی فائیٹر جیٹ سے براہموس مزائل فائر کرنے کا بھی تجربہ کیا۔
مارچ میں بھارت نے چنئی سے براہموس سپر سونک کروز میزائل کی درستگی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔