تاریخی بیگالی قلعے کی بحالی کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) دو صدی قبل تعمیر ہونیوالے پرانے قلعے بیگالی قلعے کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا ۔اس قلعے کی بحالی میں 6برس کا عرصہ لگا ہے اورجلد اسے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا ۔

202 سال پرانے قلعے کی بحالی، جسے در دانیال میں جنگوں کے دوران جنگی مرکز اور ہتھیاروں کی مرمت کی ورکشاپ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
بیگالی قلعہ ، جو ترکی کے شمال مغربی صوبے چاناکلے کے یورپی ساحل پر واقع ہے اور عثمانی سلطان محمود دوم کے دور میں مکمل ہوا۔
اس تاریخی عمارت نے برطانوی اور فرانسیسی بحری یونٹوں پر مشتمل اتحادی افواج کی گیلیپولی مہم کی تقدیر بدل دی تھی، جس کا مقصد پہلی جنگ عظیم کے دوران استنبول پر قبضہ کرنا اور زارسٹ روس کو امداد پہنچانا تھا۔

##PakTurkNewsturkey