ترکیہ سونا خریدنے والے ملکوں میں سر فہرست آگیا،صرف اگست میں 9ٹن سونے کی خریداری

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ دنیا بھر میں سونا خریدنے والے ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، ترکیہ کا مرکزی بینک اس سال اب تک سونا خریدنے والا سب بڑا بنک ہے ۔جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) نے اگست میں تقریباً 9 ٹن سونا خریدا۔ جبکہ اس کی رواں سال کے دوران اب تک کی کل خریداری بڑھ کر 84 ٹن ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کی اب تک کی خریداری کے بعد ترکیہ کے سرکاری سونے کے ذخائر (سنٹرل بینک پلس ٹریژری ہولڈنگز) 478 ٹن تک پہنچ گئےہیں جو کہ 2020 کی دوسری سہ ماہی کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔

##ANKARA#gold#istanbul#PakTurkNews#worldgoldcouncilturkey