استنبول (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک آتے ہی ترکی میں سحری اور افطاری کے لیے روایتی اور ذائقہ دار کھانوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
ترکی کے ریستورانوں نے بھی روزہ داروں کے لیے بھرپور کھانوں کی آفرز شروع کردی ہیں ۔
ترکی میں افطاری کے وقت ہارٹی بیران سوپ، لہماکون، کباب اورمیٹھے میں کٹمر اور بکلاواشوق سے کھائے جاتے ہیں ۔
مشہور ترک مٹھائی بکلاوا کے کئی ذائقے دکانوں پر تیار کرلیے گئے ہیں ۔ ان میں پستے والا بکلاوا ، سادہ مکھن اور کریم کے ساتھ بکلاوا بھی شامل ہے ۔
جبکہ ر کلٹیڈ کریم اور میوے سے تیار کیے جانے والے ہلکے اور غذائیت سے بھرپور میٹھے کٹمر کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے ۔