ترکی کا یونان اور فرانس کے درمیان دفاعی معاہدے پر برہمی کا اظہار

برسلز ( پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیر دفاع نے یونان اور فرانس کے درمیان دفاعی معاہدے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے اتحاد کے سے باہر دفاعی معاہدے طے کرنے سے نیٹو کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

خلولوسی آکار نے نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے برسلز میں منعقدہ اجلاس کے بعد یہ بیان دیا۔ ان کا اشارہ یونان اور فرانس کے مابین 3ارب یورو مالیت کے ایک معاہدے کی طرف تھا، جسے ستمبر میں ہی حتمی شکل دی گئی تھی۔

یونانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے کسی بیرونی خطرے سے نمٹنے میں ان کے ملک کو مدد فراہم ہو گی۔

DefensefranceGreeceturkeyturkey defence minister