امریکی وزارت فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ترک نژاد ڈاکٹر اوگر شاہین کی تیار کی ہوئی ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت فوڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سائنسی ثبوتوں کی بنیاد پر بائیون ٹیک اور فائزر کی تیار کی ہوئی ویکسین کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لئے ایک موٗثر دوا ہے لہذا ہنگامی بنیادوں پر اس کی اجازت دی جاتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف نے وزارت فوڈ کے کمشنر سٹیفن ہین کو دھمکی دی تھی کہ یا تو ویکسین کو منظور کیا جائے ورنہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دو۔
واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں کہا گیا تھا کہ تمام امریکیوں کو ویکسین مفت میں فراہم کی جائے گی اور ویکسین کی پہلی کھیپ 24 گھنٹوں کے اندر دستیاب ہو گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ضعیف العمر افراد، طبی عملے اور ڈاکٹروں کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ویکسین کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں میں کمی آئے گی اور اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 2 لاکھ 95 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔