جرمنی میں روسی جھنڈے

برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی میں روسی جھنڈے نکل آئے ۔ یورپی ممالک کی روسیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیخلاف جرمن شہریوں نے احتجاج کیا ۔ جرمنی کے شہریوں نے روس کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شہری روس کی حمایت میں روسی جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے ۔
جرمن شہریوں کا روس کی حمایت میں ریلی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے ۔ ایک روز قبل بھی جرمنی کے شر سٹٹ گارٹ میں 200کاروں پر مشتمل ایک ریلی نکالی گئی تھی ۔
ریلی کے شرکاء نے “روسوفوبیا کو روکنے” اور “اسکولوں میں روسی بولنے والے بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرنے کا نعرہ لگایا۔ احتجاج کے آغاز سے قبل روس اور جرمنی کے ترانے بجائے گئے۔
اس کے علاوہ5 مارچ کو برلن میں بھی روسی بولنے والے شہریوں کی حمایت میں ایک اجتماعی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کے وسط میں واقع چوک میں 300 سے زیادہ لوگ جمع تھے۔

#barlin#frankfart#germany#PakTurkNews