حمدان بن زاید اور گورنر سندھ کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور

ابوظبی (پاک ترک نیوز)الظفرہ خطےمیں حکمران کے نمائندے شیخ حمدان بن زاید آل نھیان سےپاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ابوظبی میں ملاقات کی۔

شیخ حمدان نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے کیلئے ان تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران مشترکہ مفاد کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں دوست ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستانی عوام اور مختلف شعبوں میں انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی مستقل حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں بحرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ سلطان بن حمدان بن زاید آل نھیان، شیخ راشد بن حمدان بن زاید آل نھیان، الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے کے دفتر کے ڈائریکٹر احمد مطر الظہری، ہلال احمر امارات اتھارٹی کے چیئرمین کے مشیر عیسیٰ حماد بشاب اور الظہرہ ہولڈنگ کے شریک بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر خادم عبداللہ الدری بھی موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان اور پاکستان کے سفیر افضل محمود مرزا سلطان محمود نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

DubaiGovernor SindhPakistanUAE