دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط ترکی خطے کی اہم ترین ضرورت ہے، ترک وزیر دفاع

ترکی کی جغرافیائی اہمیت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط ترکی خطے کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ترک وزیر داخلہ ہلوسی آکار نے "ترکی انو ویشن ویک” کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے اندرون اور بیرون ملک جو کامیاب آپریشن کئے ہیں ان میں مقامی طور پر تیار ہونے والے جدید اسلحے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اور خاص طور پر اس خطے میں خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ترک مسلح افواج کو جدید بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترکی کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
اب جنگ روایتی ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جدید اور خودکار ہتھیاروں سے لڑی جائے گی۔ ترکی کے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک مضبوط اور جدید فوج کی موجودگی ناگزیر ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا، شام، عراق اور خطے کے دیگر ممالک میں ترک فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لیبیا، شام اور عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کئے ہیں اور یہ سب کچھ اس لئے ممکن ہو سکا کہ ترکی جدید ہتھیاروں کی تیاری میں خودکفیل ہو گیا ہے اور اسے ہتھیاروں کی خریداری کے لئے دوسرے ملکوں پر انحصار نہیں کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کے لئے مقامی دفاعی صنعت ضروری ہے اور ترکی اس سمت میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

turkey defence minister