روسی حملے کے بعد یوکرینی بندرگاہ اڈویسا سے اناج سے لدا پہلا بحری جہاز روانہ

کیف (پاک ترک نیوز) روسی حملے کے بعد یوکرینی بندرگاہ اوڈیسا کی بندرگاہ سے اناج سے لدا پہلا بحری جہاز روانہ ہو گیا ۔ یہ بحری جہاز جس میں رزونی نامی خشک مال بردار بحری جہاز ہے جو سیر الیون پرچم بردار ہے مکئی سے لدا ہوا اور یہ لبنان کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی کا معاہدہ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ اور ترکیہ (ترکی) کی ثالثی میں ہوا ہے۔
روس اور یوکرین دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں، رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے برآمدات کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ترک وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر قومی دفاع حلوصی اقار کی وزراء اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ملاقاتوں اور استنبول میں مشترکہ رابطے کے نتیجے میں ہونے والے اتفاق میں اناج سے لدا پہلا جہاز اوڈیسا پورٹ سے روانہ ہوگیا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ رزونی نامی خشک مال بردار بحری جہاز جو سیر الیون پرچم بردار ہے مکئی سے لدا ہوا اور یہ لبنان کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کریمن ترجمان کی جانب سے بھی اسے مثبت قدم قرار دیا ہے ۔

#attack#kviv#PakTurkNews#russiaukrainewar#russira#ukraineturkey