روسی وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر روسی حملوں میں تیزی

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی افواج نے یوکرین پر اپنے حملوں میں تیزی لاتے ہوئے اہم جنوبی بندرگاہ ماریوپول پر قبضے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ یوکرین جنگ گیارویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے ۔ ماریوپول قبضے میں کامیابی سے یوکرین ایک اہم بندرگاہ سے مھروم ہوجائے گا اور روس کو جزیرہ نما کریمیا کیلئے زمینی راہداری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
روس ہر برس وکٹری ڈے پریڈ منعقد کرتا ہے جو 1945میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت فتح کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے امریکی میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ روس کے پاس فتح کا جشن منانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ، وہ یوکرین کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ نیٹو کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یوکرین میں اگرچہ متعدد محاذوں پر لڑائی جاری ہے لیکن روس ماریوپول میں فتح کے قریب ہے۔شہر میں موجود بڑی اسٹیل مل میں یوکرین کے جنگجووں نے روسیوں کی جان بسے ہتھیار ڈالرنے کیلئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو مسترد کردیا ہے اور یہاں پر روسی جنگی طیارے ، توپ خانے اور ٹینکوں سے حملے کررہے ہیں۔

#victoryday_paraderussia