روس یوکرین پر حملہ کرنے سے باز رہے ، طیب اردوان

انقرہ:(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے سے باز رہے ۔ترک صدر نے قومی سے خطاب میں کہا کہ یوکرین کوئی عام نہیں بلکہ ایک طاقتور ملک ہے اور اس کے بین الاقوامی سطح پر دوست ممالک موجود ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی علاقے پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنا آسان نہیں اور ماسکو کا یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔

 

#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#ukrainrussia