سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ترکی پہنچ گئے

 

انقرہ(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان ترکی پہنچ گئے ہیں ۔ترکی پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی محل میں ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسی کے امور اور دنیا بھر سمیت خطہ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں اقتصادی، معاشی اور سیاحت سیمت دیگر شعبہ جات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
اس سے قبل ترک صدر اپریل میں سعودی عرب کا دوروزہ دورہ کرچکے ہیں جہاں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والے ملاقات میں رہنماؤں نے مستقبل میں کیلئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ تعلقات مظبوط کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

#ANKARA#jamalkhashoggi#muhammadbinsalman#pakurknews#rajabtayyaburdugaanturkey