شام ،دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے شمال مشرقی صوبے حسکہ سے لڑکی کو اغوا کرلیا

دمشق (پاک ترک نیوز)شام میں سکیورٹی فورسز سے برسرپیکار PKKگروپ کے شامی ونگ نے صوبے حسکہ کے علاقے سے لڑکی کو اغوا کرلیا ۔
شامی نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس (SNHR) کے مطابق دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے شامی ونگ نے شمال مشرقی صوبے حسکے سے ایک لڑکی کو جبرا بھرتی کیلئے اغوا کرلیا ۔
ہیومن رائٹس کے مطابق سدرہ المھنتہا احمد ملہم جو 2006میں پیدائی ہوئی کو حسکے گورنریٹ کے شمال مشرقی مضافات میں واقع گائوں فاتومہ سے ا غوا کیا گیا تھا۔شامی نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس کو خدشہ ہے کہ جبرا شامل کی گئی لڑکی کو براہ راست یا بالواسطہ شامی افواج کیخلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ تقریباً 156بچے اب بھی ان کیمپوں میں جبری طور پر بھرتی کئے گئے ہیں۔
اس گروپ نے 2021کے دوران 75شامی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان بچوں کو دہشت گرد گروہ جنگجو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

#PakTurkNews#pkkSyria