شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) انجری کا شکار فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
ایونٹ متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔
قومی فاسٹ بائولر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا۔ سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

#asiacup#england#Lahore#muhammadhasnain#PakTurkNews#pakvsind#shaheenshahafridiDubai