شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر محفوظ فیصلہ تین بجے سنایا جائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظر ثانی اپیل پر محفوظ فیصلہ تین بجے سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے فیصلہ آج دوپہر تین بجے سنایا جائے گا۔
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست کی کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر اور شہباز گل کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

#islamabad#islamabadhigcourt#PakTurkNews#shahbazgill