اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ،سپریم کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔
درخواست اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران تحریک انصاف نےسرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچایا،فائربریگیڈکی گاڑیوں کونقصان پہنچایا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کےتقاضوں کو مدنظر رکھتےہوئے عمران خان کےخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ نے درخواست کو فوری سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آج ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔