فروری میں ترکی کی ایکسپورٹس میں 25فیصد اضافہ

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں 25فیصد اضافےکے ساتھ ملکی ایکسپورٹس 20ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
جبکہ رواں برس جنوری میں ایکسپورٹس 17.6ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یوں جنوری سے فروری تک برآمدات مین 4.2فیصد اضافہ ہوا۔
جرمنی ترکی کا سب سے بڑا ایکسپورٹ پارٹنر ہے ۔ 2022کے پہلے دو ماہ میں جرمنی کو 3.2ارب ڈالر کی ایکسپورٹس کی گئیں۔فروری میں امریکہ 1.3ارب ڈالر کے ساتھ دوسرا بڑا ایکسپورٹ پارٹنرہے۔جبکہ برطانیہ اور اٹلی کو ایک ارب ڈالر مالیت کا سامان بیچا گیا۔ عراق کو بھی ایک ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
ترکی کی فروری میں کل ایکسپورٹس ان پانچ ممالک کو گئیں۔ اس میں کلیدی کردار مینو فیکچرنگ انڈسٹری کا ہے۔ ہائی ٹیک مصنوعات سے 530ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
دوسری جانب ترکی امپورٹس میں بھی 44.5فیصد اضافہ ہوا۔زیادہ ترامپورٹس روس، چین، جرمنی، امریکہ اور بھارت سے ہوئیں۔

#exports#PakTurkNewsturkey