فن لینڈ میں ملازمین کو ایک دوسرے کی تنخواہ دیکھنے کی اجازت

ہیلسنکی (پاک ترک نیوز) فن لینڈ نے مردوں اور خواتین کی اجرت میں فرق ختم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے ۔
فن لینڈ کی حکومت ایک نئے قانون کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے تحت کارکنوں کو یہ دیکھنے کی اجازت دی جائے گی کہ اگر ان کے ساتھیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے تو وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کے ساتھی کیا کما رہے ہیں۔
اس بل کو دونوں ورکرز یونینوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اور بھی زیادہ شفافیت چاہتے ہیں، فن لینڈ کی سب سے بڑی آجروں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سے کام کی جگہ پر مزید تنازعات پیدا ہوں گے لیکن بائیں بازور کے اتحاد سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم سانا مارن اجرتوں میں فرق کو کم کرنے کے لیے قانون سازی کے لیے تیار ہیں ۔
مساوات کے وزیر تھامس بلوم کیوسٹ کے مطابق "حکومت کے پروگرام میں جو چیز مرکزی حیثیت رکھتی ہے وہ ہے تنخواہوں کے غیر منصفانہ فرق کو ختم کرنا”۔ "فن لینڈ حکومت کو امید ہے کہ اپریل 2023 میں ہونے والے انتخابات سے قبل یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہو جائے گا۔

finlandGender pay gappak turk newsپاک ترک نیوزفن لینڈ میں تنخواہوں میں نئی قانون سازی