فیس بک نے کمپنی کا نام بدل کر ’میٹا ‘ کیوں رکھا ؟

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی کمپنی کا نام بدلنے کا اعلان کردیا ۔ اب فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی کا نام میٹا ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔
مارک زکربرگ نے میٹاورس کو ’ورچوئل کائنات‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ خود سکرین پر کے اندر جاسکتے ہوں ۔
میٹاورس ایک دوسرے سے منسلک ورچوئل کمیونٹیز کی ایسی دنیا ہے جہاں لوگ اسمارٹ فون ایپس، ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسزاور دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں۔ مل جل کر کام کرسکتے ہیں اور کھیل بھی سکتے ہیں۔
ٓفیس بک میٹاورس پر کام کرنے والی واحد کمپنی نہیں بلکہ اس پر مائیکروسافٹ اور چپ میکر انویڈیا بھی مختلف ناموں سے اس پر کام کررہی ہیں ۔ انویڈیا کےاومنیورس پلیٹ فارم کے نائب صدر رچرڈ کیریس کے مطابق میٹاورس میں ورچوئل دنیا اور ماحول بنانے والی اور بھی بہت سی کمپنیاں ہوں گی۔ جیسے www کے میدان میں کئی کمپنیاں موجود ہیں ۔

فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے اپنی طویل آن لائن پریذنٹیشن میں بتایا کہ اب ہم پہلے فیس بک نہیں بکہ پہلے میٹاورس بننے جارہے ہیں ۔ فیس بک نے گزشتہ ہفتے میٹاورس کیلئے یورپ میں دس ہزار ملازمین رکھنے کا ااعلان کیا تھاجو پہلے سے فیس بک میں کام کرنے والے دس ہزار ملازمین سے الگ ہوں گے ۔

فیس بک ، میٹاورس ، مارک زک برگ، پاک ترک نیوز ، pak turk news ب